اداروں میں خواتین کوسہولیات فراہم کرنابہت ضروری ہے:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

اداروں میں خواتین کوسہولیات فراہم کرنابہت ضروری ہے:صدر مملکت ڈاکٹر عارف ...
اداروں میں خواتین کوسہولیات فراہم کرنابہت ضروری ہے:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ خواتین ہرشعبے میں نمایاں کرداراداکررہی ہیں، تعلیم کے شعبے میں بھی خواتین اپنی قابلیت کالوہامنوارہی ہیں، اداروں میں خواتین کوسہولیات فراہم کرنابہت ضروری ہے۔

خواتین کے عالمی دن کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ہرخاندان میں بچے کی پہلی درسگاہ ماں کی گودہے، خواتین ہرشعبے میں نمایاں کرداراداکررہی ہیں، تعلیم کے شعبے میں بھی خواتین اپنی قابلیت کالوہامنوارہی ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ اداروں میں خواتین کوسہولیات فراہم کرنابہت ضروری ہے،ترقی یافتہ ممالک میں خواتین کے مسائل حل کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ریاست اور عوام،خواتین کےلیےاس بات کو یقینی بنائیں کہ تعلیم، صحت اور نوکریوں میں یکساں مواقع ہوں ہر شعبے میں شمولیت یقینی ہو، وراثت کو یقینی بنائیں تمام مقامات محفوظ ہوں ہراساں اور تشدد کہیں نہ ہو۔

مزید :

قومی -