ڈاکٹر نے مریض کو 15 بوتلیں شراب کی پلا کر اس کی جان بچالی

ڈاکٹر نے مریض کو 15 بوتلیں شراب کی پلا کر اس کی جان بچالی
ڈاکٹر نے مریض کو 15 بوتلیں شراب کی پلا کر اس کی جان بچالی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

منیلا(مانیٹرنگ ڈیسک) ویت نام میں ایک 48سالہ شخص کو شدید نوعیت کی الکوحل پوائزننگ ہونے پر ہسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ایسے حیران کن طریقے سے اس کا علاج کیا اور اسے مرنے سے بچا لیا کہ سن کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔ 7نیوز کے مطابق اس نگیوین وین نیٹ نامی شخص کو شراب کے باعث پوائزننگ ہوئی تھی اور ڈاکٹروں نے اس کا علاج کرنے کے لیے شراب کے مزید 15کین خوراک کی نالی کے ذریعے اس کے معدے میں اتار دیئے جس سے وہ ہوش میں آ گیا اور اس کی جان بچ گئی۔
اس طریقہ علاج کی وضاحت کرتے ہوئے ڈاکٹر لی وین لیم کا کہنا تھا کہ ”اس شخص کے خون میں مینتھول کی مقدار انتہائی خطرناک حد تک بڑھ چکی تھی اور اس کا معدہ مزید مینتھول کو پراسیس کر رہا تھا۔ شراب دو طرح کی اقسام میں آتی ہے، ایک مینتھول اور دوسری ایتھنول۔ اگر دونوں انسانی معدہ کو میسر ہوں تو وہ پہلے ایتھنول کو پراسیس کرنے کو ترجیح دیتا ہے۔ اس مریض کے جسم میں چونکہ مینتھول کی مقدار زیادہ تھی لہٰذا ہم نے اس کے جسم میں ایتھنول کی حامل شراب داخل کی جس پر اس کے معدے نے مینتھول کی بجائے ایتھنول کو پراسیس کرنا شروع کر دیا۔ نتیجتاً اس کے خون میں مینتھول کی مقدار کم ہونی شروع ہو گئی۔ “ ڈاکٹر لی کا کہنا تھا کہ ”ہم نے پہلے تین کین بیئرمسلسل اس کے جسم میں داخل کیے اور پھر ہر گھنٹے بعد ایک کین داخل کرتے رہے اور 15کین جسم میں داخل ہونے کے بعدمریض کو ہوش آ گیا۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -