پتلا ہونے کے شوق میں سستی سرجری کروانے والے شہری کی موت ہوگئی

پتلا ہونے کے شوق میں سستی سرجری کروانے والے شہری کی موت ہوگئی
پتلا ہونے کے شوق میں سستی سرجری کروانے والے شہری کی موت ہوگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

استنبول(مانیٹرنگ ڈیسک) وزن کم کرنے کے لیے ترکی سے سستی گیسٹرک سرجری کروانے والا باڈی بلڈر آپریشن کے 11گھنٹوں بعد موت کے منہ میں چلا گیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق 25سالہ جوئی تھارنلے نامی یہ بلڈربرطانوی شہری تھا جس نے ترکی سے سستی گیسٹرک سرجری کروانے کے لیے سفر کیا۔ برطانیہ میں اس سرجری پر 8سے 10ہزار پاﺅنڈ خرچ آتا ہے لیکن ترکی میں یہ 3ہزار پاﺅنڈ میں ہو رہا تھا۔
رپورٹ کے مطابق یہ سستی گیسٹرک سرجری کروانا جوئی کے لیے جان لیوا ثابت ہوا اور پروسیجر کے 11گھنٹے بعد وہ دم توڑ گیا۔ جوئی نے آپریشن ہونے کے 2گھنٹے بعد اپنے والدین کو میسج کیا کہ وہ شدید تکلیف میں مبتلا ہے۔ اس کا اپنے والدین کو بھیجا گیا یہ میسج آخری ثابت ہوااور چند گھنٹے بعد اس کی موت کی خبر والدین تک پہنچ گئی۔ جوئی کی غمزدہ والدہ جولی نے لوگوں کو نصیحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بیرون ملک سستی گیسٹرک سرجری کروانے سے پہلے دو بار سوچیں۔ واضح رہے کہ جوئی موٹاپے کا شکار تھا اور اس کا وزن 140کلوگرام تک جا پہنچا تھا جس میں کمی کے لیے اس نے یہ آپریشن کروایا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -