خواتین کے عالمی دن کے موقع پر خواتین فوجیوں کا مقابلہ حسن، دنیا میں ہنگامہ

خواتین کے عالمی دن کے موقع پر خواتین فوجیوں کا مقابلہ حسن، دنیا میں ہنگامہ
خواتین کے عالمی دن کے موقع پر خواتین فوجیوں کا مقابلہ حسن، دنیا میں ہنگامہ

  



ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) آج دنیا بھر میں خواتین کا عالمی دن منایا جا رہا ہے اور اس حوالے سے مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ ایسے میں روسی فوج آج ایک ایسا مضحکہ خیز کام کر رہی ہے کہ سن کر آپ کو بھی ہنسی آ جائے گی۔ ڈیلی سٹار کے مطابق روس کی فوج ملک بھر میں چھوٹے بڑے کئی مقابلہ حسن کروا رہی ہے جن میں شریک خواتین کو نہ صرف اپنے غمزہ و ناز و ادا پر ووٹ ملیں گے بلکہ انہیں کھانا پکانے اور سلائی کڑھائی کے گن بھی دکھانے ہوں گے۔

فوج کی طرف سے منعقد کروائے جا رہے مقابلوں میں ایک مقابلہ حسن کا نام ’بیوٹی آف دی ایئربارن فورسز‘ ہے۔ اس مقابلے میں شریک خواتین کو اپنی خوبصورتی، ذہانت اور گھریلو کاموں میں مہارت دکھانی ہو گی اور اس کے ساتھ ساتھ اپنے اخلاقی اور روحانی خواص کا بھی مظاہرہ کرنا ہو گا۔جو خاتون ان تمام پہلوﺅں سے سب سے بہتر ہوئی اسے فاتح قرار دیا جائے گا۔

روسی میزائل فورسز، جو روس کے ایٹمی ہتھیاروں کی انچارج ہیں، نے بھی ایک مقابلہ حسن کا اہتمام کیا ہے جس کا نام ’میک اپ انڈر کیموفلاج‘ (Makeup under Camouflage)رکھا گیا ہے۔اسی طرح روسی فوج کے دیگر تمام شعبے بھی اپنے اپنے مقابلہ حسن کروا رہے ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس