شادی کے دن ہی دلہن نے دولہا کو بے وفائی کرتے رنگے ہاتھوں پکڑلیا، پھر کیا ہوا؟ انتہائی افسوسناک کہانی

شادی کے دن ہی دلہن نے دولہا کو بے وفائی کرتے رنگے ہاتھوں پکڑلیا، پھر کیا ہوا؟ ...
شادی کے دن ہی دلہن نے دولہا کو بے وفائی کرتے رنگے ہاتھوں پکڑلیا، پھر کیا ہوا؟ انتہائی افسوسناک کہانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک دلہن نے شادی کے دن ہی اپنے دولہا کو بے وفائی کرتے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور اسے معاف کر دیا مگر اس شخص نے بعد ازاں اس خاتون کی زندگی کچھ ایسی اجیرن کی کہ سن کر آپ بھی افسردہ رہ جائیں گے۔ دی مرر کے مطابق اس 36سالہ جیما تھریل فال جان نامی خاتون نے بتایا ہے کہ ”میں نے شادی کے دن ہی اپنے شوہر اینڈی برفیلڈ کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا لیکن یہ سوچ کر معاف کر دیا کہ شاید وہ شادی کے بعد سدھر جائے۔ شادی کی تقریب میں اینڈی نے بہت زیادہ شراب پی اور ہوٹل کے کمرے میں آ کر بے سدھ سو گیا۔ اس دوران میں نے اس کا فون اٹھایا تاکہ اس کافیس بک سٹیٹس ’شادی شدہ‘ کر دوں۔ میں نے فون کھولا تو یہ دیکھ کر میرے پیروں تلے زمین نکل گئی کہ اس کا کسی اور عورت کے ساتھ معاشقہ چل رہا تھا۔ فون میں ان کی چیٹنگ موجود تھی اور شادی کے روز بھی اس خاتون کے کئی پیغامات آئے ہوئے تھے۔“
جیما کا کہنا تھا کہ ”یہ دیکھ کر میری شادی کی ساری خوشی غارت ہو گئی تاہم میں نے صبر کیا اور یہ سمجھ کر اسے معاف کر دیا کہ وہ شادی کے بعد ایسا نہیں کرے گا لیکن میرا خیال غلط ثابت ہوا۔ شادی کے 6ماہ بعد ہی اینڈی نے مجھے بدترین تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔ پہلے تو میں برداشت کرتی رہی لیکن چند ہفتے بعد میں نے پولیس کو رپورٹ کر دی۔“ واضح رہے کہ یہ جیما کی دوسری شادی تھی۔ اس کے رپورٹ کرنے پر پولیس نے اینڈی کو گرفتار کر لیا اور اسے عدالت سے 4ماہ قید کی سزا ہوگئی۔ بعد ازاں جیما نے اس سے طلاق لے لی اور اب وہ اپنے پہلے شوہر کے ساتھ رہ رہی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -