عورت مارچ کو بھرپور سیکیورٹی کور فراہم کرنے پر سی سی پی او لاہور خوشی سے نہال،پولیس اہلکاروں کو بڑا انعام دے دیا

عورت مارچ کو بھرپور سیکیورٹی کور فراہم کرنے پر سی سی پی او لاہور خوشی سے ...
عورت مارچ کو بھرپور سیکیورٹی کور فراہم کرنے پر سی سی پی او لاہور خوشی سے نہال،پولیس اہلکاروں کو بڑا انعام دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سی سی پی او ذوالفقار حمید نے یوم خواتین کے پروگرامز کے موقع پر عمدہ سیکیورٹی انتظامات پر لاہور پولیس کے متعلقہ افسروں اور جوانوں کو شاباش دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق’یوم خواتین ‘کےموقع پر  لاہور میں چار بڑے پروگرام ہوئے ،اس موقع پر لاہور پولیس نے سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے تھے جس کی وجہ سے کسی بھی جگہ پر کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا ۔لاہور میں عورت مارچ، تکریم نسواں واک اور احترام خواتین مارچ سمیت چار بڑے پروگراموں کے اختتام پر اپنے پیغام میں سی سی پی او نے کہا کہ ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید کی نگرانی میں پولیس نے عورت مارچ کو بھرپور سکیورٹی کور فراہم کیا،ایس پی ڈولفن سکواڈ عائشہ بٹ اور ایس پی سول لائنز کیپٹن (ر) دوست محمد نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ لاہور پولیس نے تکریم نسواں واک اور دیگر پروگرامز کے لئے بھی سکیورٹی انتظامات کئے۔ ایس ایس پی آپریشنز محمد نوید اور ایس پی سٹی صفدر رضا کاظمی خود موجود رہے اور تمام انتظامات کی احسن انداز میں نگرانی کی۔ ان تمام پروگرامز کے لئے سی ٹی او کیپٹن (ر) سید حماد عابد نے پارکنگ کا اطمینان بخش پلان تشکیل دیا۔ بند سڑکوں کی جگہ شہریوں کے لئے متبادل روٹس کا تعین کیا گیا۔ ذوالفقار حمید نے کہا کہ ایک ہی دن پی ایس ایل میچ کی تیاریوں سمیت تمام بڑے پروگرامز کی سکیورٹی سے نمٹا گیا۔ الحمد اللہ اچھے انتظامات کی بدولت مارچ اور واک پر امن طور پر اختتام پذیر ہوئی۔ بلاشبہ فیلڈ ڈیوٹی دینے والے پولیس افسر اور جوان شاباش کے مستحق ہیں۔