’پاکستان نے کرونا وائرس کی نشاندہی کیلئے سستی ٹیسٹنگ کٹ تیار کرلی‘

’پاکستان نے کرونا وائرس کی نشاندہی کیلئے سستی ٹیسٹنگ کٹ تیار کرلی‘
’پاکستان نے کرونا وائرس کی نشاندہی کیلئے سستی ٹیسٹنگ کٹ تیار کرلی‘

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان نے کرونا وائرس کی نشاندہی کیلئے سستی ٹیسٹنگ کٹ تیار کرلی ہے۔
ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے بجٹ میں 600 فیصد اضافہ کیا گیا، کامسیٹس نے جلی ہوئی جلد کے تبادلے کے لیے مصنوعی جلد تیارکرلی،کرونا وائرس کی نشاندہی کے لیے 2 ہزار روپے میں سستی کٹ تیار کی،پاکستان جلد بیٹری بسیں تیار کرنے والا جنوبی ایشیا کا پہلا ملک ہو گا، پاکستان میں 500 سے زائد تحقیق و ترقی کے ادارے کام کر رہے ہیں لیکن ان میں باہمی روابط نہیں ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستانی نژاد 70 برطانوی سائنسدان پاکستان آئے ہیں ان سے 3 اہم امور پر بات کریں گے، اس اقدام سے ہم برطانیہ میں 200 سے زائد سائنسدانوں کے ساتھ رابطے میں آگئے ہیں، یورپ اور امریکہ میں بھی اسی قسم کے ورکنگ گروپ قائم کیے جارہے ہیں، بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنا تجربہ اپنے ملک منتقل کریں گے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان نے 2 ارب ڈالرز کی صرف دالیں درآمد کیں، یہ سلسلہ ختم ہونا چاہیے۔