کرونا وائرس کا ایک اور مریض سامنے آگیا

کرونا وائرس کا ایک اور مریض سامنے آگیا
کرونا وائرس کا ایک اور مریض سامنے آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر قائد میں کرونا وائرس کا ایک اور مریض سامنے آگیا جس کے بعد ایکٹو کیسز کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔
ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اتوار کے روز 4 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے تھے جن میں سے 3 افراد کے ٹیسٹ کا نتیجہ منفی آیا جبکہ چوتھے شخص میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ۔ متاثرہ شخص کا تعلق کراچی سے ہے اور وہ حال ہی میں ایران سے سفر کرکے واپس پاکستان آیا تھا، پاکستان واپسی پر اس کی طبیعت خراب ہونے پر اسے ہسپتال لایا گیا جہاں ٹیسٹ کے دوران اس میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی سے سامنے آنے والا کرونا وائرس کا یہ چوتھا کیس ہے ، جس کے بعد پاکستان میں کیسز کی مجموعی تعداد 7 ہوگئی ہے، کراچی سے ہی تعلق رکھنے والے ایک مریض کو ہسپتال سے ڈسچارج کیا جاچکا ہے جس کی وجہ سے پاکستان میں ایکٹو کیسز کی تعداد 6 ہے۔