وزیر مملکت شہریار آفریدی کے بھتیجے نے مبینہ طور پر خود کشی کرلی

وزیر مملکت شہریار آفریدی کے بھتیجے نے مبینہ طور پر خود کشی کرلی
وزیر مملکت شہریار آفریدی کے بھتیجے نے مبینہ طور پر خود کشی کرلی

  



کوہاٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن) کوتل ٹاﺅن شپ میں وزیر مملکت شہریار آفریدی کے بھتیجے نے مبینہ طور پر خود کشی کرلی۔

کوہاٹ کے علاقے کوتل ٹاﺅن شپ میں فائرنگ کے واقعے میں ایک نوجوان جان کی بازی ہار گیا جس کی شناخت جواد آفریدی کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق نوجوان وزیر مملکت شہریار آفریدی کا بھتیجا ہے۔تھانہ کے ٹی اے پولیس نے نوجوان کی لاش ہسپتال منتقل کرکے تحقیقات شروع کردیں۔ دوسری جانب اہلخانہ نے کہا ہے کہ جواد آفریدی نے اپنے سر میں گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کیا ہے۔

مزید : Breaking News /علاقائی /خیبرپختون خواہ /کوہاٹ