بلاول بھٹو حکومت تو نہیں گرا سکتے مجھے ڈر ہے کہ ۔۔۔جہانگیر خان ترین نے پیپلز پارٹی پر بجلیاں گرادیں

بلاول بھٹو حکومت تو نہیں گرا سکتے مجھے ڈر ہے کہ ۔۔۔جہانگیر خان ترین نے پیپلز ...
بلاول بھٹو حکومت تو نہیں گرا سکتے مجھے ڈر ہے کہ ۔۔۔جہانگیر خان ترین نے پیپلز پارٹی پر بجلیاں گرادیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیرخان ترین نے کہا کہ یکم جولائی تک جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ بن جائے گا، بلاول بھٹو حکومت تو نہیں گرا سکتے لیکن مجھے ڈر ہے کہ کہیں وہ خود ہی نہ گر جائیں، ق لیگ میں تحریک انصاف کا کوئی رہنما شامل نہیں ہوا، مولانا کا دھرنا حکومت کے لیے لمحہ فکریہ نہیں ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنماء جہانگیر ترین نے کہا کہ پاکستان میں تبدیلی آرہی ہے اورلوگ اس سے خوش ہیں،یکم جولائی تک جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ بن جائے گا، عمران خان روایتی سیاست دان نہیں ہیں ،دوسرے ممالک سے لوگ بھی پاکستان آرہے ہیں، پاکستان کا نیشنل امیج بہتر طور پر ابھر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عورت مارچ کا ہونا اچھی بات ہے، تحریک انصاف کی حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔ مختلف سوالوں کے جواب میں جہانگیر ترین نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو حکومت تو نہیں گرا سکتے مجھے ڈر ہے کہ خود ہی نہ گر جائیں،مولانا فضل الرحمن کا دھرنا حکومت کے لئے خطرہ نہیں، ق لیگ میں تحریک انصاف کا کوئی رہنما شامل نہیں ہوا، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔

مزید :

قومی -