نواز شریف کو واپس بلانے سے پہلے یہ وزیر مستعفیٰ ہو ۔۔۔احسن اقبال نے حکومت کو مشکل میں ڈال دیا

نواز شریف کو واپس بلانے سے پہلے یہ وزیر مستعفیٰ ہو ۔۔۔احسن اقبال نے حکومت کو ...
 نواز شریف کو واپس بلانے سے پہلے یہ وزیر مستعفیٰ ہو ۔۔۔احسن اقبال نے حکومت کو مشکل میں ڈال دیا

  



نارووال (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری اور سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ یہ حکومت ملک کے لئے اب امتحان بن چکی ہے،ہمارا کرونا وائرس پی ٹی آئی ہے،حکمران نواز شریف کے منصوبوں پر اپنی تختیاں لگا رہے ہیں ،حکومت نواز شریف کے بیماری پر ڈرامہ کر رہی ہے،وزیر صحت یاسمین راشد نے قوم کو بتایا تھا کہ نواز شریف شدید بیمار ہیں، نواز شریف کو واپس بلانے سے پہلے صوبائی وزیر مستعفی ہوں، نواز شریف کی صحت پر سیاست کرکے حکومت آٹا، چینی مافیا کو بچانے کیلئے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین کو حقوق دیئے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی، وزیر اعظم عمران خان نے اپنی حکومت کی اصلیت ظاہر کر دی ہے،وزراء اپنے دفاتر میں بیٹھ کر گپیں لگاتے ہیں، حکمران نواز شریف کے منصوبوں پر اپنی تختیاں لگا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیب کی اصلیت سب کے سامنے آچکی ہے،یہ حکومت ملک کے لئے اب امتحان بن چکی ہے، ہمارا کرونا وائرس پی ٹی آئی ہے یہ سیاسی کرونا وائرس ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی رپورٹس حکومت کے پاس ہیں، حکومت نواز شریف کے بیماری پر ڈرامہ کر رہی ہے، بتایا جائے نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت کس نے دی تھی، وزیر صحت یاسمین راشد نے قوم کو بتایا تھا کہ نواز شریف شدید بیمار ہیں نواز شریف کو واپس بلانے سے پہلے صوبائی وزیر مستعفی ہوں، نواز شریف کی بیماری پر سیاست کرنے والے قوم سے معافی مانگیں، نواز شریف کی صحت پر سیاست کرکے حکومت آٹا، چینی مافیا کو بچانے کیلئے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہی ہے۔

مزید : قومی