بعض سپانسرڈ خواتین عالمی ایجنڈے کے تحت کام کر رہی ہیں، ایسی خواتین پر بات کرنا وقت کا ضیاع ہے: غلام سرور خان 

بعض سپانسرڈ خواتین عالمی ایجنڈے کے تحت کام کر رہی ہیں، ایسی خواتین پر بات ...
بعض سپانسرڈ خواتین عالمی ایجنڈے کے تحت کام کر رہی ہیں، ایسی خواتین پر بات کرنا وقت کا ضیاع ہے: غلام سرور خان 

  



راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی کامیابی کا کریڈٹ خواتین کو جاتا ہے،فاطمہ جناح، بے نظیر بھٹو اور ارفع کریم جیسی شخصیات نے معاشرے میں نمایاں مقام اپنی جدوجہد اور محنت سے حاصل کیا،کچھ خواتین کا ایجنڈا درست نہیں ہے لیکن وہ اپنی موت آپ مرجائے گا, بعض سپانسرڈ خواتین عالمی ایجنڈے کے تحت کام کر رہی ہیں، ایسی خواتین پر بات کرنا وقت کا ضیاع ہے۔

خواتین کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے غلام سرور خان نے کہا کہ یہ ملک اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا ہے اور یہاں صرف لا الہ اللہ کا نظام ہی چلے گا،اسلام میں ہررشتے کے حقوق کا تعین ہے،اسلام نے جو حقوق خواتین کو دیے ہم انہیں ادا نہیں کرسکے وگرنہ ماں، بہن اور بیٹی کے حقوق کا تعین اسلام میں پہلے کردیا گیا ہے۔غلام سرور خان نے کہا کہ خواتین میں جو جذبہ آج دیکھ رہا ہوں اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھا،آج جو تبدیلی آئی ہے اس میں زیادہ کردار خواتین کا ہے،پاکستان تحریک انصاف کی تحریک کی کامیابی کا کریڈٹ بھی خواتین کو جاتا ہے۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہمیں اسلام کے فیصلوں پرعمل درآمد کی ضرورت ہے، اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم بے نظیر بھٹو نے باپ کی شہادت کے بعد ہر صعوبت برداشت کی لیکن مشکل دور میں اپنے باپ کی تحریک کو لے کر آگے بڑھیں۔

وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور نے بے نظیر بھٹو کو اسلامی دنیا کی کامیاب ترین وزیراعظم قرار دیتے ہوئے کہا کہ فاطمہ جناح، بے نظیر بھٹو اور ارفع کریم جیسی شخصیات نے معاشرے میں نمایاں مقام اپنی جدوجہد اور محنت سے حاصل کیا، آج خواتین ہر شعبہ ہائے زندگی میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہیں اور پاکستانی پارلیمنٹس میں بھی ان کی کارکردگی نمایاں ہے، حکومت خواتین کو آسان قرضے فراہم کرے گی اور میرا وعدہ ہے کہ اپنے حلقہ انتخاب میں خواتین کے حقوق کے حصول کے لیے کام کروں گا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /راولپنڈی