طیارے سے اتارے جانے والے محسن داوڑ اور علی وزیر کو افغانستان جانے کی اجازت کس نے دلوادی؟

طیارے سے اتارے جانے والے محسن داوڑ اور علی وزیر کو افغانستان جانے کی اجازت کس ...
طیارے سے اتارے جانے والے محسن داوڑ اور علی وزیر کو افغانستان جانے کی اجازت کس نے دلوادی؟

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم ) کے ارکان اسمبلی محسن داوڑ اور علی وزیر کو افغانستان جانے کی اجازت دے دی گئی ۔

ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق ایف آئی اے نے اتوار کے روز ای سی ایل میں نام ہونے کے باعث محسن داوڑ اور علی وزیر کو افغانستان جانے والی فلائٹ سے آف لوڈ کردیا تھا، دونوں ارکان اسمبلی کے نام خر قمر چیک پوسٹ حملے کے بعد ای سی ایل پر ڈالے گئے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محسن داوڑ اور علی وزیرکو ایک بار کابل جانے کی اجازت دے دی گئی ہے، انہیں یہ اجازت وزیر اعظم کی ہدایت پر ملی ہے۔

مزید : Breaking News /اہم خبریں /قومی