عوام کو کرونا وائرس سے بچانے کے لیے ہرممکن اقدامات کر رہے ہیں، ڈرنا نہیں مل کر مقابلہ کرنا ہے:ڈاکٹر ظفر مرزا

عوام کو کرونا وائرس سے بچانے کے لیے ہرممکن اقدامات کر رہے ہیں، ڈرنا نہیں مل ...
عوام کو کرونا وائرس سے بچانے کے لیے ہرممکن اقدامات کر رہے ہیں، ڈرنا نہیں مل کر مقابلہ کرنا ہے:ڈاکٹر ظفر مرزا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاہےکہ عوام کو کرونا وائرس سےبچانے کےلیےہرممکن اقدامات کر رہے ہیں، کرونا وائرس سے ڈرنا نہیں مل کر مقابلہ کرنا ہے۔

پمز اسپتال میں کرونا کے حوالے سے قائم آئیسولیشن روم کے دورہ کے موقع پر انہوں نے آئیسولیشن روم میں تعینات عملے،سہولیات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ پیرا میڈیکل سٹاف، ڈاکٹر ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کریں،عوام کو کرونا وائرس سے بچانے کےلیے ہرممکن اقدامات کر رہے ہیں۔معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ وفاق، صوبوں نے کرونا سے بچا ؤکے لیے ہسپتال،علیحدہ کمرے مختص کر رکھے ہیں،صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر قومی ایکشن پلان کے تحت کام کر رہے ہیں،کرونا وائرس سے ڈرنا نہیں مل کر مقابلہ کرنا ہے، پورے ملک سے 289مشتبہ کیسز کے نمونوں کے ٹیسٹ ہوئے، ابھی تک6کیس رپورٹ ہوئے ہیں، ایک مریض مکمل صحت یاب ہوچکا ہے۔معاون خصوصی برائے صحت کا کہنا تھا کہ ہر نزلہ، زکام کروناوائرس نہیں ہوتا، عوام حفظان صحت کے اصولوں پرعمل کر کے احتیاطی تدابیر اختیار کریں،ہم سب کو مل کر اپنی عوام کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد