سندھ حکومت کا انقلابی اقدام، جائیداد سے متعلق عوام کے مسائل گھر بیٹھے حل ہونگے

سندھ حکومت کا انقلابی اقدام، جائیداد سے متعلق عوام کے مسائل گھر بیٹھے حل ...
سندھ حکومت کا انقلابی اقدام، جائیداد سے متعلق عوام کے مسائل گھر بیٹھے حل ہونگے

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ حکومت کاانقلابی اقدام،جائیداد سےمتعلق عوام کےمسائل گھربیٹھےحل ہونگے،جائیداد سے متعلق این اوسی، فروخت کامعاہدہ اور رجسٹریشن اب آن لائن ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ ریونیو میں انقلابی تبدیلیاں لانے کی کوشش، نیا سسٹم قائم کردیا گیا،نئے سسٹم میں زمینوں کا کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ، ریونیو مینجمنٹ اور انفارمیشن شامل ہوگی،لارمس کے نام سے نئے سسٹم کی صوبائی وزیر ریونیو نے منظوری دیدی،آن لائن درخواست پر مختیار کار 3 دن میں این او سی جاری کرنے کا پابند ہوگا،شہری ہوم ڈیلیوری کی فیس دے کر گھر پر بھی حاصل کرسکیں گے۔ محکمہ ریونیو  سندھ کا ای سٹامپ پیپر بھی متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،ای سٹامپ پیپر کے اجرا سے جعلی سٹامپ پیپر ختم کرنے میں مدد ملے گی جبکہ پرانی تاریخوں کے جعلی سٹامپ پیپر بنا کر جعلسازی کا سلسلہ بھی  رکے گا۔ ای سٹامپ پیپر آن لائن پیمنٹ کے بعد نیشنل بینک اور سندھ بینک سے ملیں گے۔ صوبائی وزیر مخدوم جمیل الزماں نے کہا کہ نئے سسٹم سے عوام کو آن لائن پراپرٹی کیکولیٹر کی سروس بھی ملے گی،آن لائن پراپرٹی کیلکولیٹر سے پراپرٹی کی مالیت اور سٹامپ ڈیوٹی فوری معلوم ہوسکے گی،نئے سسٹم کا مقصد عوام کو دفاتر کے چکر لگانے سے بچانا ہے۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی