خواتین کو حقوق دیئے بنا کوئی معاشرہ ترقی کر ہی نہیں سکتا:سینیٹر مولا بخش چانڈیو

خواتین کو حقوق دیئے بنا کوئی معاشرہ ترقی کر ہی نہیں سکتا:سینیٹر مولا بخش ...
خواتین کو حقوق دیئے بنا کوئی معاشرہ ترقی کر ہی نہیں سکتا:سینیٹر مولا بخش چانڈیو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی ترجمان سینیٹر مولا بخش چانڈیو نےکہا ہے کہ خواتین کو حقوق دئے بنا کوئی معاشرہ ترقی کر ہی نہیں سکتا، پاکستان کی خواتین بہادر ہیں انہیں حقوق کی جدوجہد سے کوئی طاقت نہیں روک سکتی، ہمیں فخر ہے کہ پاکستان کی جمہوری تحریکوں کی قیادت خواتین نے کی،محترمہ فاطمہ جناح، بیگم نصرت بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو نے آمریتوں کو للکارا۔

نجی ٹی وی کے مطابق مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ محترمہ شہید وہ دلیر خاتون تھیں جنہوں نے دو آمروں کا مقابلہ کیا،بینظیر بھٹو نے مسلم دنیا کی پہلی وزیراعظم بن کر خواتین کے حقوق کی راہ متعین کر دی تھی،پاکستان کی ہر بیٹی بینظیر ہے وہ آگے بڑھ کر اعلی ترین عہدے تک پہنچ سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ خواتین کے حقوق کی مخالفت دراصل پاکستان کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے،پاکستان وہ سرزمین ہے جہاں مائی بختاور جاگیرداروں کے سامنے ڈٹ جاتی ہیں،پاکستان وہ دھرتی ہے جہاں سوات کی ملالہ انتہاپسندوں کو للکارتی ہیں،بینظیر بھٹو کی دھرتی کی ماؤں اور بیٹیوں کو حقوق سے محروم نہیں رکھا جا سکتا۔ مولابخش چانڈیونے کہا کہ آج محترمہ شہید کی صاحبزادیاں بھی حقوق کی جدوجہد میں سب کے شابہ بشانہ ہیں،ہمارے نوجوانوں اور خواتین میں ملک کی ترقی میں کردار ادا کرنے کی مکمل صلاحیت ہے۔