بین ڈنک نے چیونگم کھانے کی وجہ بتادی

بین ڈنک نے چیونگم کھانے کی وجہ بتادی
بین ڈنک نے چیونگم کھانے کی وجہ بتادی

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے بلے باز بین ڈنک نے اپنے چیونگم کھانے کی وجہ بتادی۔

کراچی کنگز کے خلاف میچ جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بین ڈنک کا کہنا تھا کہ وہ اپنے آپ کو فوکس رکھنے کے لیے چیونگم کھاتے ہیں۔

کراچی کی باﺅلنگ اچھی تھی ، ہمارے کپتان سہیل اختر نے بہت اچھی بیٹنگ کی، آسٹریلیا میں میرے علاوہ اور بھی بہترین کھلاڑی موجود ہیں،بہت اچھا لگا کہ میری اننگز سے ٹیم جیت گئی، امید ہے ہم جیت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

خیال رہے کہ کراچی کنگز کے خلاف میچ میں بین ڈنک نے دھواں دار بلے بازی کی اور 99 رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ رہے، انہوں نے اننگ کے دوران 12 چھکے بھی لگائے جو اپنی نوعیت کا منفرد ریکارڈ ہے۔

مزید : PSL /PSL News Update