آرمی چیف کو کرونا وائرس ہوگیا

آرمی چیف کو کرونا وائرس ہوگیا
آرمی چیف کو کرونا وائرس ہوگیا

  



روم (ڈیلی پاکستان آن لائن) چین کے بعد کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ملک اٹلی کے آرمی چیف کا ٹیسٹ بھی پازیٹو آگیا۔

رشیا ٹوڈے کے مطابق اطالوی چیف آف آرمی سٹاف جنرل سالواتور فارینا میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے بعد انہیں ان کے گھر میں ہی قرنطینہ کردیا گیا ہے۔ آرمی چیف نے اعلان کیا ہے کہ ٹیسٹ کا مثبت نتیجہ آنے کے باعث وہ خود کو قرنطینہ کر رہے ہیں۔ ان کی جگہ چیف آف سٹاف جنرل فیڈریکو بوناٹو کو آرمی چیف کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔

خیال رہے کہ اٹلی میں اتوار کے روز کرونا وائرس کی وجہ سے 133 ہلاکتیں ہوئی ہیں جس کے باعث مرنے والوں کی مجموعی تعداد 366 ہوگئی ہے۔ ایک ہی دن میں کرونا کے نئے مریضوں کی تعداد میں 25 فیصد اضافہ ہوا ہے اور یہ تعداد 5 ہزار 883 سے بڑھ کر 7 ہزار 375 ہوگئی ہے۔ اٹلی میں تیزی سے کرونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کیلئے حکومت نے ایک کروڑ 60 لاکھ لوگوں کو قرنطینہ کیا ہوا ہے۔

مزید : Breaking News /بین الاقوامی