خواتین کے حقوق پر مزید قانون سازی کی ضرورت ہے،شیری رحمان
اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ عورت مارچ میں شامل خواتین وہ حقوق مانگ رہی ہیں جن کی ضمانت آئین اور اسلام نے دی ہے، محنت کش عورتوں کو سلام جو اپنے کام سے ملک کی معیشت کا پہیہ چلا رہی ہیں،خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ عورتوں کے عالمی دن پر پاکستان کی ہر عورت کو سلام پیش کرتی ہوں، عورتوں کے حقوق انسانی حقوق ہیں،شیری رحمان نے کہا ہے کہ کم عمری میں شادی کی وجہ سے عورتیں اپنے اور اپنے بچوں کے فیصلے نہیں کر سکتیں، کم عمری میں شادی کے خلاف میرا بل قومی اسمبلی میں تاخیر کا شکار ہے، خواتین کے حقوق پر مزید قانون سازی کرنے کی ضرورت ہے، اس معاملے پر مہذب طریقے سے بات کی جائے۔
شیری رحمان