وزیراعلی پنجاب کا دورہ ملتان، دو اہم افسران کو عہدے سے ہٹادیا گیا

وزیراعلی پنجاب کا دورہ ملتان، دو اہم افسران کو عہدے سے ہٹادیا گیا
وزیراعلی پنجاب کا دورہ ملتان، دو اہم افسران کو عہدے سے ہٹادیا گیا

  

ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن)سی پی او ملتان  مجبوب راشد میاں اور ڈی سی او ملتان عامر خٹک کو عہدے سے ہٹادیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق دونوں افسران کو ناقص کارکردگی پر عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار بھی کل (اتوار کو) ملتان کے دورے پر پہنچے تھے۔ دونوں افسران کو او ایس ڈی کرنے کے حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ تاحال ان عہدوں پر نئی تعیناتی نہ کی گئی ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -ملتان -