دوران ڈرائیونگ  موبائل فون سننے پر روکنا ٹریفک وارڈن کا جرم بن گیا، ڈپٹی کمشنر ایف بی آر کی وارڈن پر  گاڑی چڑھانے کی کوشش ، یونیفارم بھی پھاڑ دی

دوران ڈرائیونگ  موبائل فون سننے پر روکنا ٹریفک وارڈن کا جرم بن گیا، ڈپٹی ...
دوران ڈرائیونگ  موبائل فون سننے پر روکنا ٹریفک وارڈن کا جرم بن گیا، ڈپٹی کمشنر ایف بی آر کی وارڈن پر  گاڑی چڑھانے کی کوشش ، یونیفارم بھی پھاڑ دی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )شادمان کے علاقہ  میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ٹریفک وارڈن نے ڈپٹی کمشنر ایف بی آر کی کار کو روکا  تو اس نے وارڈن پر گاڑی چڑھانے کی کوشش کی اور موقع سے فرار ہوگیا۔ گاڑی کو بعدازاں زبردستی روکا گیا  تو ڈپٹی کمشنر نے جھگڑا شروع کردیا اور ٹریفک  وارڈن کی  یونیفارم بھی پھاڑ دی۔شادمان پولیس نے واقعہ کا مقدمہ ٹریفک وارڈن  اختر نواز کے بیان پر درج کرلیا ہے۔

ٹریفک وارڈن کے مطابق ڈپٹی کمشنر ایف بی آر عدنان شاہ نواز دوران سفر کار میں فون سن رہے تھے ۔ٹریفک وارڈن کے روکنے پر ڈپٹی کمشنر ایف بی آر نے کار وارڈن پر چڑھا دی  تاہم ٹریفک وارڈن اختر نواز بال بال بچ گیا ۔عدنان شاہ نواز ایل ای بی 9320 سفید رنگ کی کار پر سوار تھے ۔ٹریفک وارڈن نے جی او آر میں کار روکنے کی کوشش کی لیکن کار سوار عدنان فرار ہوگیا ۔ٹریفک پولیس نے تھانہ شادمان کے قریب کار کو روکا تو عدنان نواز نے ٹریفک وارڈن کی وردی پھاڑ دی۔پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔ مقدمہ کے مطابق عدنان شاہ نواز کا ڈرائیونگ لائسنس بھی ایکسپائر ہوچکا ہے۔

مزید :

قومی -