ماسٹر پینٹس جناح گولڈ کپ ڈائمنڈ پینٹس نے جیت لیا

ماسٹر پینٹس جناح گولڈ کپ ڈائمنڈ پینٹس نے جیت لیا

  

لاہور (سپورٹس رپورٹر) جناح پولو اینڈ کنٹری کلب کے زیراہتمام پاکستان کے سب سے پہلے ماسٹر پینٹس جناح گولڈ کپ 2021ء   ٹورنامنٹ ٹیم ڈائمنڈ پینٹس نے جیت لیا۔ فائنل میں زبردست مقابلے کے بعد ٹیم ڈی ایس پولو  / اے ایس سی کو 8-7 سے شکست کا سامنا کر ناپڑا جناح پولو اینڈ کنٹری کلب میں پولو کا زبردست فائنل مقابلہ ہوا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی صدر پاکستان ڈاکٹر محمد عارف علوی تھے۔ ان کے ہمراہ کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل محمد عبدالعزیز، سی ای او ماسٹر پینٹس صوفی محمد امین، ڈائریکٹرز صوفی محمد حارث، صوفی محمد عامر، صوفی محمد فرخ، فاروق امین صوفی، صوفی محمد عمیر، صوفی محمد ہارون، صوفی محمد عزیر، کلب کے صدر لیفٹیننٹ کرنل (ر) شعیب آفتاب، سیکرٹری میجر (ر) بابر محبوب اور تماشائیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

 صدر پاکستان ڈاکٹر محمد عارف علوی نے  کہا کہ پولو ایک زبردست کھیل ہے انہورں نے پولو کے سابق کھلاڑی آفندی برادرز کا بھی ذکر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان آرمی پولو کی سرپرستی میں پولو کا کھیل کافی ترقی کر رہا ہے۔ اختتامی تقریب میں پنجاب رینجرز نے نیزا بازی کا عمدہ مظاہرہ کیا جبکہ مختلف آرمی بینڈز نے پرفارمنس بھی پیش کیا جسے مہمان خصوصی صدر پاکستان نے سراہا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -