پاکستان ڈربی کا میلہ ساحل  نامی گھوڑے کے نام،آفتاب  احمد بہترین جوکی قرار

     پاکستان ڈربی کا میلہ ساحل  نامی گھوڑے کے نام،آفتاب  احمد بہترین جوکی ...

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان ڈربی کا میلہ ساحل نامی گھوڑے نے لوٹ لیاآفتاب چوہدری ڈربی ڈے کے کامیاب جوکی قرار پائے۔مزید تفصیلات کے مطابق سال کی سب سے بڑی گھڑ ریس پاکستان ڈربی ریس نو گھوڑوں میں کانٹے دار مقابلہ ڈربی فیورٹ ساحل نامی گھوڑے نے میدان مار لیا،گورنر نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ساحل کی کامیابی پر گھڑ مالکان کا جشن،،،سو سو اور پچاس پچاس کے نوٹوں کی بارش کردی-سیزن کی دوسری بڑی ریس نیشنل بریڈرز کپ بریکنگ بیڈ کے نام رہی،،،ڈربی ریس سمیت چار ریسز میں جوکی آفتاب چوہدری کامیاب رہے۔

،،،جیت والدین کے نام کردی- پاکستان ڈربی ڈے پر مجموعی طور پر گیارہ ریسز ہوئیں،،،عوام کا جم غفیر لاہور ریس کلب میں موجود رہا اور دلچسپ مقابلوں سے لطف اندوز ہوتا رہا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -