انگلش ویمن ٹیم نے نیوزی لینڈ سے ٹی20 سیریز 3-0 سے جیت لی

  انگلش ویمن ٹیم نے نیوزی لینڈ سے ٹی20 سیریز 3-0 سے جیت لی

  

ولنگٹن(اے پی پی)انگلینڈ  کی خواتین ٹیم نے  نیوزی لینڈ ویمن کو تیسرے اور آخری   ٹی -20 بین الاقوامی کرکٹ میچ میں 32 رنز سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز 0-3 سے کلین سویپ کرلی۔  نیوزی لینڈ کی خواتین ٹیم کی کپتان صوفی ڈیوائن نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ   کا فیصلہ کیا۔ انگلینڈ  ویمن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 128رنز بنا کر  نیوزی لینڈ  کی ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 129رنز کا ہدف دیا۔ انگلینڈ کی فران ویلسن نیناقابل شکست 31 اور صوفیہ ڈنکلے 26رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔نیوزی لینڈ ویمن ٹیم کی طرف سے   کپتان صوفی ڈیوائن نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں  انگلینڈ  کی باؤلرز کی عمدہ باؤلنگ کے باعث میزبان ٹیم ان کے سامنے بے بس نظر آئی اور اس کی چار کھلاڑی کھاتہ کھولنے میں ہی ناکام رہیں اور ان سمیٹ 7کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکیں۔یوں نیوزی لینڈ کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے کی کوشش میں 18 ویں اوور میں 96 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

ایمی سٹرتھویٹ نے 25 اور میڈی گرین نے 20 رنز بنائے۔   انگلینڈ   کی طرف سے  عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے میڈی ویلیئرزنے تین جبکہ کیتھرین برنٹ  اور  ایکلیسٹون  نے  دو، دو  کھلاڑیوں  کوآؤٹ کیا۔ اس کامیابی کے بعد انگلینڈ کی ٹیم نے میزبان ویمن ٹیم کو تین میچوں کی سیریز میں 0-3 سے کلین سویپ کر دیا۔ اس سے قبل کھیلی گئی تین ون ڈے میچوں کی سیریز بھی انگلینڈ کی خواتین ٹیم نے 1-2 سے جیتی تھی۔انگلینڈ کی کیتھرین برنٹ کو میچ جبکہ ٹمی بیومونٹ کو سیریز کی بہتری کھلاڑی قرار دیا گیا۔ \932

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -