خیبر پختونخوا تاریخ کی پہلی قومی ویمن فٹبال چیمپئن شپ آج شروع

  خیبر پختونخوا تاریخ کی پہلی قومی ویمن فٹبال چیمپئن شپ آج شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(آ ئی این پی)خیبر پختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار نیشنل ویمن فٹ بال چمپین شپ آج سے قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں منعقد ہوگی جسمیں ملک بھر سے 12ٹیمیں شریک ہوں گی،8مارچ کے خواتین کے عالمی دن کوشایاں شان طریقے سے منانے اوراس دن کی مناسبت سے صوبائی حکومت کے تعاون سے صوبے کی تاریخ میں پہلی بار نیشنل ویمن فٹسال چیمپئن شپ کے لئے سیکورٹی کے سخت انتطامات کر لئے گئے ہیں جبکہ قیوم سپورٹس کمپلیکس میں غیر متعلقہ افراد کے داخلہ پر پابندی لگا دی گئی ہے،قیوم سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہونے والے نیشنل ویمن فٹ سال چمپین شپ کے حوالے سے چیئر مین وجہی الحسن نائب صدرعظمت اللہ،خواتین ونگ کی صدرسارہ خان،اور  رشیدہ غزنوی نے کہا ہے کہ 8مارچ کے خواتین کے عالمی دن کوشایاں شان طریقے سے منانے اوراس دن کی مناسبت سے صوبائی حکومت کے تعاون سے صوبے کی تاریخ میں پہلی بار نیشنل ویمن فٹسال چیمپئن شپ آج سے قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں منعقد ہوگی جس میں ملک بھر سے بارہ ٹیمیں پشاورپہنچ گئی ہیں۔