ورلڈ فٹبال ایونٹ میں عمدہ پرفارمنس دکھاؤنگی، ٹریویا

ورلڈ فٹبال ایونٹ میں عمدہ پرفارمنس دکھاؤنگی، ٹریویا

  

 لندن(نیٹ نیوز)سویڈن کی ویمن فٹبالر  ٹریویانے کہا ہے کہ فٹ بال بچپن کا شوق ہے اور ٹیم میں جگہ بنانے کے لئے بہت محنت کی ہے میری کوشش ہوگی کہ میں ٹیم میں عمدہ پرفارمنس کی بدولت جگہ بنائے رکھوں انہوں نے کہا کہ سویڈن میں ویمن فٹبالرز کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور ہر کھلاڑی قومی ٹیم کی نمائندگی کرنا چاہتی ہے اور موقع کی تلاش میں رہتی ہے۔مستقبل میں کھیلے جانے والی فٹبال لیگ میں عمدہ پرفارمنس کیلئے تیار ہوں۔ 

ٹیم اس لیگ میں شاندا ر پرفارمنس کا مظاہرہ کرے گی اور کامیابی حاصل کرے گی ٹیم کی کھلاڑی محنت کررہی ہیں مزید کہا کہ میرے کھیل کا مقصد دنیا بھر میں شہرت حاصل کرنا ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -