مانگا منڈی، چور ی و ڈکیتی کی وارداتیں تھم نہ سکیں، عوام لاکھوں کی نقدی سے محروم

مانگا منڈی، چور ی و ڈکیتی کی وارداتیں تھم نہ سکیں، عوام لاکھوں کی نقدی سے ...

  

 مانگا منڈی (ملک ممتاز حسین+ملک احسان الٰہی)مانگا منڈی میں چوری و ڈکیتی کی وارداتیں نہ رک سکی نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ ا و کوچوروں نے سلامی دے کر اپنا تعارف کروادیا، تھانہ مانگا پولیس وارداتوں پر قابو پانے میں مکمل ناکام،رات کو نا معلوم چور چوک مانگا ملتان روڈ پر علی سوئی گیس سنٹر کی دوکان کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے لیکر فرار دوکان کے مالک قاسم نے بتایا کہ صبح دکان پر آیا تو دوکان کے تالے ٹوٹے پڑے تھے۔ دوکان سے نا معلوم چور لاکھوں کی نقدی چوری کر کے لے گئے 15 پرکال کی تو دو سپاہی اس کا نام پتہ لکھ کر چلے گئے اور کہا کہ تھانے میں کو ئی پولیس افسر نہ ہے سب لاہور گئے ہوئے ہیں،واپس آئیں گے تو پھر کارروائی کریں گے شہر یوں نے بڑھتی ہوئی وارداتوں پر احتجاج کرتے ہوئے شدید مذمت کی اور کہا کہ رات کو تھانہ کی پولیس ڈولفن پولیس اور پیرو پولیس کا گشت نہ ہونے کے برابر ہے کیوں کہ گشت کرنے والے رات کو مبینہ طور پر خرچہ پانی بنانے میں مصروف ہوتے ہیں یا رات کو ہوٹلوں پر بیٹھ کر فلمیں دیکھنے میں مصروف ہوتے ہیں۔

مزید :

علاقائی -