پولیس پتنگ بازی کیخلاف زیروٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا، ساجد کیانی

پولیس پتنگ بازی کیخلاف زیروٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا، ساجد کیانی

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر)لاہور پولیس شہریوں کی قیمتی جانوں کو چند عناصرکے خونی شوق کی وجہ سے ضائع نہیں ہونے دیگی پتنگ بازی کی روک تھام کیلئے لاہور پولیس ہر ممکن اقدام عمل میں لا رہی ہے ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ لاہور پولیس آپریشنز ونگ پتنگ سازی، پتنگ فروشی اور پتنگ بازی کے خلاف زیروٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے انہوں نے شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس خونی کھیل کو روکنے کیلئے لاہور پولیس کا ساتھ دیں شہری اپنے گردونواح پر نظر رکھیں اور کسی بھی غیر قانونی سرگرمیوں کی اطلاع پولیس کودیکر ہماری آنکھیں اور بازو بنیں ان خیالات کا اظہار ڈی آئی جی آپریشنز نے ہربنس پورہ میں پریس کانفرنس کے دوران کیا انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہربنس پورہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر فتح گڑھ کے علاقے میں پتنگیں بنانے والے کارخانے پر کارروائی کے دوران 2ملزمان محمد اعجاز اور محمد رفیق کو حراست میں لے کر ان کے قبضہ سے 12ہزار سے زائد پتنگیں، سینکڑوں کی تعداد میں چرخیان /کیمیکل ڈوراور 23ہزار کے قریب پتنگوں کی تیاری کا خام مال برآمد کیا. ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے دیگر علاقوں میں پتیگیں اور دوریں سپلائی کرنے کا انکشاف کیا جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔

 ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ پولیس کی طرف سیمساجد، امام بارگاہوں اور عبادت گاہوں میں پتنگ بازی کی روک تھام بارے اعلانات کا سلسلہ بھی جاری ہے. والدین اپنے بچوں کو اس خونی کھیل سے دور رکھیں. پتنگ بازی کی آڑ میں شہریوں کی زندگی سے کھیلنے کی اجازت نہیں دینگے.ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس پیز، ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوزکو پتنگ بازوں کے خلاف کاروائیاں تیز کرنے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ پتنگ بازی کی روک تھام کے احکامات پر عمل نہ کرنے والیایس ایچ اوز کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی

مزید :

علاقائی -