رواں سال فلم انڈسٹری کیلئے زبردست ثابت ہوگا، جرار

رواں سال فلم انڈسٹری کیلئے زبردست ثابت ہوگا، جرار

  

لاہور (فلم رپورٹر)سٹار میکر جرار رضوی نے کہا ہے کہ میں بہت جلد اپنے پراجیکٹس شروع کرہا ہوں۔رواں سال پاکستان فلم انڈسٹری کیلئے زبردست ثابت ہوگا۔ فلم انڈسٹر ی کے زوال کی بے شمار وجوہات ہیں مگر اس کا رونا رونے کی بجائے ہمیں فلم انڈسٹری کی ترقی کے لئے آگے کی طرف چلنا ہوگا۔اب فلمی صنعت کی ویرانیاں ختم ہورہی ہیں جن کی وجہ سے دل خوش ہورہا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ میر اتمام ناموراداکاروں سے مثالی تعلق رہا ہے، خاص طور پر محمد علی مرحوم،یوسف خان مرحوم اور ندیم بیگ شامل ہیں مگر سب سے زیادہ بے تکلفی اور دوستی جاوید شیخ کے ساتھ رہی ہے جو آج بھی برقرار ہے۔

 انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ اداکار شاہد بہت شاندار انسان ہونے کے ساتھ خوبصورت ہیر و بھی رہے ہیں اوران کی خوبصورتی آج بھی برقرار ہے۔ جرار رضوی نے کہا کہ اداکار شاہد سے ہدایتکاروں کو ایک شکایت رہتی تھی کہ وہ وقت پر سیٹ نہیں آتے تھے اگر وہ سیٹ پرآجاتے تو ہدایت کار اپنے دو بندے ان کے ساتھ لگا دیتا کہ ان پر نظر رکھیں مگر شاہد اس کے باوجود بھی غائب ہوجاتے تھے۔وہ بڑے اداکار ہیں اورمیں دل سے ان کی عزت کرتا ہوں۔ 

مزید :

کلچر -