شوبز میں محنت سے مقام حاصل کرنا چاہتی ہوں، حبا بخاری

    شوبز میں محنت سے مقام حاصل کرنا چاہتی ہوں، حبا بخاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ حبا بخاری نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز 2015ء میں معاون اداکارہ کے طور پر ڈرامہ سیریل ’چھوٹی سی زندگی‘ سے کیا تھا۔اس سیریل میں مرکزی کردار اقرا عزیز نے کیا تھا۔ 27 جولائی 1993ء  کو کراچی میں جنم لینے والی حبا بخاری کامرس گریجویٹ ہیں۔ ان کے دو بھائی اور ایک بہن ہیں۔ ان کے خاندان میں اس سے قبل کوئی شوبز انڈسٹری میں نہیں آیا۔ان کی مرکزی کردار میں سیریل تیری میری جوڑی، تھوڑی سی وفا، بھولی بانو، ہارا دل، سلسلے، رمز عشق، دیوانگی اور تڑپ شامل ہیں۔ ڈرامہ سلسلے میں حبا بخاری نے حرا نامی لڑکی کے کیریکٹر میں اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا خوب اظہار کیا جو اس کی خاص پہچان بن گئی ہے۔ اگر یہ دیکھنا ہو کہ ایکٹنگ صلاحیتوں کے معاملے میں حبا بخاری کہاں کھڑی ہیں تو اس اداکارہ کا انتہائی ہٹ پلے بھولی ’بانو‘ دیکھا جا سکتا ہے جس میں حبا نے بانو کا بھولا بھالا کردار بے حد خوبی سے کیا۔اور ناظرین کی توجہ حاصل کی۔اپنے انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ  میرا بنیادی تعلق کراچی سے ہے۔7 2، جولائی 1993 ء کو میری پیدائش ایک مڈل کلاس فیملی میں ہوئی۔ 
کراچی کے متوسط طبقے کے حامل علاقے ناظم آباد میں میرا بچپن گزرا اور یہیں میری ابتدائی تعلیم کا آغاز ہوا۔ مقامی کالج سے گریجویشن کیا۔بچپن ہی سے ایکٹنگ کا شوق تھا اور کم عمری میں لوگوں کی نقلیں اتار کر اپنے شوق کی تسکین کیا کرتی تھی،گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ ایکٹنگ کے لئے میرے جنون میں اضافہ ہوتا چلا گیا اور جب کالج کی تعلیم سے فارغ ہوئی تو فیصلہ کرلیا کہ شوبز ورلڈ جوائن کرکے شائننگ اسٹار بنوں گی۔تعلیم سے فارغ ہوتے ہی میں نے شوبز میں انٹری کے لئے کوششیں شروع کر دیں‘ گلیمر ورلڈ میں سفر کا آغاز ماڈلنگ سے ہوا، ابتدائی طور پر چھوٹے موٹے فوٹو شوٹس کروائے اور پھر ٹی وی کمرشلز کی آفرز آنے لگیں جن کے ذریعے مجھے منظر پر نمایاں ہونے کا موقع ملا لیکن ٹی وی کمرشلز میری منزل نہیں تھے، میں اسکرین پر اداکارہ کی حیثیت سے خود کو منوانا چاہتی تھی لہٰذا ایکٹریس بننے کے لئے میری کوششیں جاری رہیں،آخر میری جدوجہد رنگ لائی اور 15 ء  میں نجی ٹی وی سیریل چھوٹی سی زندگی کے ذریعے میرااداکارہ بننے کا خواب سچ ہوگیا،کیریئر کے اس پہلے پلے میں مجھے سپورٹنگ رول دیا گیا تھا جس میں اپنی جان دار اداکاری سے ناظرین کو متاثر کیا یہاں تک کہ ناقدین بھی میری پرفارمنس کی داد دیئے بغیر نہ رہ پائے۔اپنے پہلے ہی پلے میں اداکاری کی زبردست صلاحیتوں کا مظاہرہ کرکے بتا دیا کہ اگر اچھے مواقع ملے تو وہ شوبز ورلڈ پر راج کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ گو کہ ایکٹنگ کیریئر کی عمر ابھی محض 5 برس ہی ہوئی ہے لیکن اس تھوڑے سے عرصے میں مختلف کردار بے حد مہارت سے کرکے خود کو ایک ورسٹائل ایکٹریس ثابت کیا ہے، یہی وجہ ہے کہ سپورٹنگ ایکٹریس سے لیڈنگ ایکٹریس بننے تک کا سفر میں نے بہت تیزی سے طے کیا۔

مزید :

کلچر -