ٹیکنیکل یونیورسٹیاں وزیراعظم کے ویژن کے مطابق کا م کر رہی: اسلم اقبال 

ٹیکنیکل یونیورسٹیاں وزیراعظم کے ویژن کے مطابق کا م کر رہی: اسلم اقبال 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نیوزرپورٹر)صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں اجلاس منعقد ہوا جس میں معیاری فنی تعلیم کے فروغ، ٹیکنیکل یونیورسٹیوں میں انفراسٹرکچر، مالی و انسانی وسائل کی فراہمی اور دیگر امور کا جائزہ لیا گیا جبکہ پنجاب تیانج یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی اور میر چاکرخان رند یونیورسٹی ڈی جی خان کے وائس چانسلرز نے یونیورسٹیوں میں انفراسٹرکچر کی فراہمی اور دیگر مسائل سے آگاہ کیا. اجلاس میں ٹیکنیکل یونیورسٹیوں کے غیر ملکی یونیورسٹیوں کے ساتھ الحاق کے لئے ہائرایجوکیش کمیشن، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی پاکستان اور پلاننگ ڈویڑن سے تعاون حاصل کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا -صوبائی وزیر کی اس مقصد کیلئے سٹاک ہولڈرز کی مشاورت سے آئندہ تین روز میں جامع پریزینٹیشن تیار کرنے کی ہدایت کی، صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کی ٹیکنیکل یونیورسٹیاں نوجوانوں کو وزیراعظم کے ویڑن کے مطابق جدید علوم سے آراستہ کررہی ہیں،معیاری فنی تعلیم کے فروغ کیلئے ٹیکنیکل یونیورسٹیوں کو وسائل کی کمی نہیں آنے دیں گے-
جوانوں کو جدید علوم سے آگاہی دینے والے اداروں کے لئے ہر طرح کے وسائل حاضر ہیں -صوبائی وزیر نے پنجاب تیانج یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی اور میر چاکر خان یونیورسٹی میں انفراسٹرکچر کی فراہمی کا جامع پلان مرتب کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ان یونیورسٹیوں میں ضروری انفراسٹرکچر، مالیاتی اموراوردیگر سکیموں کو سالانہ ترقیاتی پروگرام کا حصہ بنایا جائے گا-سیکرٹری صنعت و تجارت واصف خورشید،ٹیکنیکل یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز، ینگ انجینئرنگ ٹیکنالوجسٹس ایسوسی کے صدر اور متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی-
 

مزید :

کامرس -