سی پیک میں سعودی عرب کی شمولیت خوش آئند ہے، خواجہ حبیب الرحمان

سی پیک میں سعودی عرب کی شمولیت خوش آئند ہے، خواجہ حبیب الرحمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(یواین پی) ایران پاک فیڈریشن آف کلچر اینڈ ٹریڈ کے صدر خواجہ حبیب الرحمان نے کہا ہے کہ سی پیک میں سعودی عرب کی شمولیت سے گوادر بندرگاہ کو مزید فعال رکھنے اور بین الاقوامی تجارت کا مرکز بنانے میں مدد ملے گی،منصوبوں سے بلوچستان کے لوگوں کی زندگیاں بدلیں گی،ترقی کے نئے دروازے کھلیں گے گے،صنعت کاری فروغ پائے گی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ کراچی کے موقع پر مختلف تاجر تنظیموں کے وفود سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ 2025 تک پاکستانیوں کی فی کس اوسط آمدن پندرہ ہزار ڈالر تک پہنچ سکتی ہے لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ حکومت کو کام کرنے دیا جائے، لانگ مارچ اور دھرنوں سے بیرونی سرمایہ کاری سب سے زیادہ متاثر ہوتی ہے۔پاکستان جیسے ملک میں سرمایہ لانے کے لیے سالوں بلکہ دہائیاں لگ جاتی ہیں لیکن اس سرمائے کے نکلنے کے لیے صرف ایک دھرنا کافی ہوتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ زرعی زمینوں پر بڑی بڑی رہائشی سکیمیں اور صنعتی زونز کے آغاز سے ملک کا زیر کاشت رقبہ مسلسل کم ہورہا ہے اور زرعی زمینوں کو رہائشی صنعتی استعمال میں لانے کی یہی شرح جاری رہی تو مستقبل قریب میں ہی خدانخواستہ ملک کی خوراک میں خودکفالت ناممکن ہوجائیگی کیونکہ وقت کے ساتھ آبادی میں اضافہ ہورہا ہے اور اسی تناسب سے خوراک کی پیداوار میں اضافہ بہت ضروری ہے جس کیلئے زیر کاشت رقبے میں اضافے کی پالیسی اختیار کی جانی چاہیے مزید کہا کہ حکومت کو ملک میں مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے بھی بھرپور اقدامات بروئے کارلانے کی ضرورت ہے اس وقت ہر طبقہ ہی مہنگائی کے ہاتھوں بہت زیادہ پریشانی کا شکار ہے۔

مزید :

کامرس -