دریاؤں اور آبی ذخیروں میں   پانی کی صورتحال

دریاؤں اور آبی ذخیروں میں   پانی کی صورتحال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(این این آئی)تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہاؤ کی صورت حال حسب ذیل رہی۔دریا ئے سندھ میں تربیلاکے مقام پرآمد 16200کیوسک اور اخرج 24000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر آمد3500 کیوسک اور اخراج 3500 کیوسک، جہلم میں منگلاکے مقام پرآمد16500 کیوسک اور اخراج50000کیوسک، چناب میں مرالہ کے مقام پر): آمد11600کیوسک اور اخراج   5100کیوسک رہا۔جناح بیراج آمد33500کیوسک اور اخراج 26500کیوسک،چشمہ آمد25200کیوسک اوراخراج 23000کیوسک، تونسہ آمد23200 کیوسک اور اخراج12800  کیوسک رہا۔
پنجند آمد21600کیوسک، اور اخراج  17000  کیوسک،گدو آمد 27300کیوسک اور اخراج 22100 کیوسک، سکھر آمد36300کیوسک اور اخراج 6200 کیوسک جبکہ کوٹری بیراج آمد6500 کیوسک اور اخراج   500 کیوسک ریکارڈکیا گیا۔تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،پانی کی موجودہ سطح1406.87 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح  1550فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.204 ملین ایکڑ فٹ، منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی  موجودہ سطح 1124.45 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح  1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.910 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح 643.20 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.082  ملین ایکڑ فٹ رہا۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہاؤ کی صورت میں ہے۔

مزید :

کامرس -