دستکاریوں کی 5روزہ نمائش 19مارچ سے اسلام آباد میں ہوگی

دستکاریوں کی 5روزہ نمائش 19مارچ سے اسلام آباد میں ہوگی

  

اسلام آباد(اے پی پی):ہینڈی کرافٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان (ہیپ)کے زیر اہتمام گھریلو دستکاریوں کی 5 روزہ نمائش کرافٹس فیئر 19مارچ سے اسلام  آباد میں شروع ہوگی۔ہینڈی کرافٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان (ہیپ)کے چیئرمین فہد برلاس نے قومی خبر ایجنسی کو بتایاکہ پاکستانی دستکاریوں کے فروغ کے سلسلہ میں کرافٹس فیئر کے عنوان سے گھریلو دستکاریوں کی منفرد نمائش 19مارچ سے 23مارچ تک سینٹورس مال اسلام آباد میں جاری رہے گی۔اس نمائش میں پاکستان بھر سے دستکاری کے نمونے رکھے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ دنیا بھر میں پاکستانی دستکاریوں کی مانگ ہے اور اس ضمن میں ہینڈی کرافٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان (ہیپ)پاکستانی ہنر مندوں کی تیار کردہ دستکاریوں کو بین الاقوامی سطح پر متعارف کرانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے۔

مزید :

کامرس -