سمیڈا ”وی بوک“کے عنوان سے تربیتی ورکشاپ منعقد کریگا

      سمیڈا ”وی بوک“کے عنوان سے تربیتی ورکشاپ منعقد کریگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیصل آباد ( سٹی رپورٹر )    سمیڈا 12مارچ کو فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری میں نیشنل بزنس ڈویلپمنٹ پروگرام کے تعاون سے ایکسپورٹ انسینٹوسکیمز اینڈ ورکنگ ود  ”وی بوک“کے عنوان سے ایک روزہ تربیتی پروگرام منعقد کر رہا ہے۔ اس ورکشاپ کے دوران ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے جی ایس پی بارے مشیر محمد عثمان بیگ خصوصی لیکچر دیں گے۔ وہ وی بوک کے فوائد، ڈی ٹی آر ای، ڈی ایل ٹی ایل، سیل ٹیکس سے استثنیٰ ایکسپورٹ پروسیسنگ زون، جی ایس پی سکیم اور فری ٹریڈ ایگریمنٹس بارے شرکاء کے سوالوں کے جواب دیں گے۔ اس ورکشاپ میں ایس ایم ای سیکٹر سے تعلق رکھنے والے افراد کے علاوہ خواتین کی بھی حوصلہ افزائی کی جائے گی اور امید کی جارہی ہے کہ اس ورکشاپ کے مستقبل میں بہت اچھے اثرات مرتب ہوں گے۔ 

مزید :

کامرس -