پاکستان اور شمالی امریکہ ممالک کے درمیان تجارتی حجم بڑھ گیا

Mar 08, 2021


 اسلام آباد  (اے پی پی) پاکستان اورشمالی امریکاکے ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں 7.20 فیصدکااضافہ ہواہے، مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں شمالی امریکا کے ممالک کوپاکستانی برآمدات میں 9.11 فیصدجبکہ خطے کے ممالک سے درآمدات میں 3.70 فیصدکااضافہ ہواہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں شمالی امریکاکے ممالک امریکا، کینیڈا اورخطے کے دیگرممالک کوپاکستانی برآمدات کاحجم 2.848ارب ڈالرریکارڈکیاگیا، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 9.11 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں شمالی امریکاکے ممالک کوپاکستانی برآمدات کاحجم 2.610 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا، اعداد وشمار کے مطابق جنوری 2021 میں شمالی امریکا کے ممالک کو پاکستانی برآمدات کا حجم 423.68 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا۔جو جنوری 2020 کے مقابلہ میں 8.06 فیصدزیادہ ہے، جنوری 2020 میں شمالی امریکا کے خطہ کے ممالک کوپاکستانی برآمدات کاحجم 391.93 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

مزیدخبریں