قومی اسمبلی کا وزیراعظم پر اعتماد شفاف پاکستان کی جیت، فرخ حبیب 

قومی اسمبلی کا وزیراعظم پر اعتماد شفاف پاکستان کی جیت، فرخ حبیب 

  

فیصل آباد، مکو آنہ (این این آئی)وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلویز میاں فرخ حبیب نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کا وزیراعظم عمران خان پر بھرپور اعتماد کا اظہار شفاف پاکستان کی جیت ہے، قومی اسمبلی نے چوروں اور لٹیروں کے بیانیے کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا۔انہوں نے کہاکہ چور اور لٹیرے مقابلہ کرنے کی بجائے میدان سے ہی فرار ہو گئے۔پی ڈی ایم ٹولے کا ایوان سے راہ فرار اختیار کرنا بزدلی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جنگ کرپشن کے محافظوں کے خلاف ہے اور رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ سینٹ کے الیکشن میں جو کھیل کھیلا گیا اس سے اپوزیشن بے نقاب ہو گئی وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے قوم سے خطاب کے دوران جو باتیں کی ہیں وہ عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں وزیر اعظم پاکستان عمران خان ایک ایماندار لیڈر ہیں یہی وجہ ہے کہ کرپٹ مافیاان کیخلاف طرح طرح کی سازشیں کرنے میں مصروف ہے لیکن اس میں بھی وہ ناکامی سے دوچار ہونگے۔

فرخ حبیب

مزید :

صفحہ آخر -