کھلاڑی ملکی سفیر، کھیل زرمبادلہ میں اضافہ کا باعث ہوتے ہیں: ڈاکٹر عارف علوی

کھلاڑی ملکی سفیر، کھیل زرمبادلہ میں اضافہ کا باعث ہوتے ہیں: ڈاکٹر عارف علوی

  

 لاہور(این این آئی) صدر مملکت ڈاکٹر محمد عارف علوی نے کہا ہے کہ کھلاڑی ملکی سفیر،کھیل معیشت اورر زرمبادلہ میں اضافہ کا باعث ہوتے ہیں‘موجودہ حکومت کی بہتر حکمت کے باعث ملک میں کھیلوں کے میدان آباد ہو گئے ہیں‘ غیرملکی کھلاڑی پاکستان آئیں اور دیکھیں کی پاکستانی لوگ کس حد تک کھیلوں سے لگاؤ رکھنے اور محبت کرنے والے‘امن پسند لوگ ہیں۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار جناح پولو اینڈ کنٹری کلب کے زیراہتمام پولو ٹورنامنٹ میں بطور مہمان خصوصی منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل محمد عبدالعزیز، سی ای او ماسٹر پینٹس صوفی محمد امین، ڈائریکٹرز صوفی محمد حارث، صوفی محمد عامر، صوفی محمد فرخ، فاروق امین صوفی، صوفی محمد عمیر، صوفی محمد ہارون، صوفی محمد عزیر، کلب کے صدر لیفٹیننٹ کرنل (ر) شعیب آفتاب، سیکرٹری میجر (ر) بابر محبوب اور تماشائیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔صدر مملکت نے کہا کہ یہ میرے لئے ایک اعزاز کی بات ہے کہ مجھے اس ٹورنامنٹ میں مدعو کیا گیا ہے‘انہوں نے کہاکہ پولو ایک بہت اعلیٰ کھیل ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ پاکستان آرمی کی سرپرستی میں پولو کا کھیل کافی ترقی کر رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پولو ایک مہنگا گیم ضرور ہے لیکن اس کی بحالی کیلئے  اقدامات کرنا ہوں گے تاکہ اس گیم کو فروغ دیا جا سکے۔ اختتامی تقریب میں پنجاب رینجرز نے نیزہ  بازی کا عمدہ مظاہرہ کیا جبکہ مختلف آرمی بینڈز نے پرفارمنس بھی پیش کی۔آخر میں انہوں نے غیر ملکی کھلاڑیوں کا شکریہ اداکیا کہ وہ پاکستان آئے اور ٹورنامنٹ میں شرکت کی۔قبل ازیں جناح پولو اینڈ کنٹری کلب کے زیراہتمام پاکستان کے سب سے پہلے ماسٹر پینٹس جناح گولڈ کپ 2021ء ٹورنامنٹ ٹیم ڈائمنڈ پینٹس نے جیت لیا۔

ڈاکٹر عارف علوی 

مزید :

صفحہ آخر -