وفاق کی ناکام زرعی پالیسی نے کسانوں کو گنگال کردیا، سندھ حکومت بارشوں کے نقصانات کی وجہ سے کاشتکار قرض ادا نہیں کرسکتے، اسماعیل راہو
کراچی(این این آئی)سندھ حکومت نے عمران خان حکومت کو سندھ دشمن اور کسان دشمن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وفاق کی ناکام زرعی پالیسی نے زرعی ملک کے کسانوں کو گنگال کردیا ہے۔سندھ کے وزیر زراعت اسماعیل راہو نے کہا کہ وفاق کی نااہلی کی وجہ سے سندھ کے کسان شدید مالی مشکلا ت کا شکار ہیں۔وفاق نے سندھ کے کسانوں کی اب تک کوئی مددنہیں کی۔اپنے بیان میں اسماعیل راہونے کہاکہ کسانوں کو ابتک زرعی قرضے تک نہیں دیئے گئے۔سندھ کا ٹماٹر دو روپے کلو اور ایران کا پچاس روپے میں کلو فروخت ہوا۔ وفاق نے ایران سے ٹماٹر منگواکر، پیاز کی برآمد پر پابندی لگاکرسندھ کے کسانوں کوسڑکوں پر لاکر کھڑا کر دیا، وفاق گندم کی فی من امدادی قیمت 2 ہزار روپے مقرر کرے۔اسماعیل راہو نے کہا کہ حالیہ بارشوں سے ہونے والے نقصانات کی وجہ سے کاشتکار قرض ادا نہیں کرسکتے، ناانصا فیوں کا ازالہ نہ کیاگیا تو سندھ کے کاشتکاروں میں بے چینی اور بڑھ جائے گی۔
سندھ حکومت