سیاسی مخالفین جتنے مرضی پلان بنا لیں انکوا ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا: چودھری سرور

   سیاسی مخالفین جتنے مرضی پلان بنا لیں انکوا ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا: ...

  

 لاہور(نمائندہ خصوصی)گور نر پنجاب چودھری محمدسرور نے مڈٹر م انتخابات کے اپوزیشن کے مطالبے کو غیرآئینی قراردیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن غیرآئینی اور غیر جمہوری مطالبات کر نے کی بجائے الیکشن2023کا انتظار کر ے کیونکہ قومی اسمبلی وزیر اعظم عمران خان پر بھرپور اعتماد کا اظہارکر چکی ہے اورعوام بھی تحر یک انصاف کی حکومت کیساتھ کھڑے ہیں۔ اپوزیشن جماعتوں کے پاس اب عام انتخابات کے انتظار کے سواکوئی اور آپشن باقی نہیں رہا اس لیے انکو عام انتخابات کا صبر کیساتھ انتظار کر نا چاہیے۔ گور نر ہاؤس میں وائس چیئر مین وزیر اعلیٰ شکایت سیل ناصر سلمان اور حاجی محمد رمضان پرویز سمیت دیگر کی قیادت میں آنیوالے وفود سے ملاقات میں گفتگوکے دوران گور نر پنجاب چودھری محمدسرور نے کہا کہ سیاسی مخالفین پہلے بھی اپنے تمام عزائم میں ناکام ہوچکے ہیں اب بھی وہ جتنے مر ضی پلان اور ٹارگٹ بنا لیں انکو ناکامی کے سواکچھ نہیں ملے گا انشاء اللہ ملک میں کوئی مڈٹر م یا شارٹ ٹر م انتخابات نہیں ہوں گے بلکہ آئین وقانون کے مطابق عام انتخابات 2023میں ہی ہوں گے اور عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے فیصلہ کر یں گے کہ وہ کس کو اقتدار میں دیکھنا چاہتے ہیں۔ 

چودھری سرور

مزید :

صفحہ آخر -