محکمہ اینٹی کرپشن کا آپریشن، سب انسپکٹر، ہیڈ ماسٹر، سروس سنٹر اہلکار، 2پٹواری رشوت لیتے گرفتار

    محکمہ اینٹی کرپشن کا آپریشن، سب انسپکٹر، ہیڈ ماسٹر، سروس سنٹر اہلکار، ...

  

 لاہور(اپنے نمائندے سے)محکمہ اینٹی کرپشن نے سب انسپکٹر، ہیڈ ماسٹر، دو پٹواریوں اور سروس سینٹر اہلکار کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس کے مطابق جھنگ کے علاقے اٹھارہ ہزاری کے تھانہ سے سب انسپکٹر ملزم قاضی ارشد نے مدعی سے چائے پانی کے نام پر بیس ہزار روپے رشوت وصول کی جسے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔سروس سینٹر اہلکار محمد یاسر کو پچاس ہزار رشوت لیتے گرفتار کیا گیا۔پٹواری رفیق لنگاہ کو بہاولپور کے علاقے اچ بخاری سے تیس ہزار رشوت لیتے گرفتار کیا گیا۔ گجرات کے علاقے کیراں والی پٹواری محمد نذیر کو بیس ہزار رشوت لیتے ہوئے پکڑا گیا۔گورنمنٹ ہائی سکول ریاض الدین سیداں گجرات سے ہیڈ ماسٹر چاند کامران کو دس ہزار روپے رشوت لیتے گرفتار کیا گیا۔ ہیڈماسٹر نے مدعی سے چینج فارم بھیجنے کیلئے دس ہزار رشوت کے طورپر وصول کئے۔

اینٹی کرپشن

مزید :

صفحہ آخر -