90فیصد پاکستانیوں کی عربی زبان کی لازمی تعلیم کی حمایت، گیلپ سروے

90فیصد پاکستانیوں کی عربی زبان کی لازمی تعلیم کی حمایت، گیلپ سروے

  

   اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے سکولوں میں عربی زبان کی تعلیم لازمی کرنے کی 90 فیصد پاکستانیوں نے حمایت کی ہے۔عرب نیوز نے حالیہ گیلپ سروے کے نتائج کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ 90 فیصد پاکستانی سکولوں میں عربی زبان پڑھانے کی حمایت کرتے ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ پاکستان کے ایوان بالا سینیٹ نے عربی زبان کی لازمی تعلیم کا بل 2020 منظور کیا تھا جس کے تحت دارالحکومت اسلام آباد کے تمام پرائمری اور سیکینڈری سکولوں میں عربی زبان کی تعلیم کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔گیلپ اینڈ گیلانی پاکستان کی جانب سے کروائے گئے سروے کے مطابق اسی سے نوے فیصد پاکستانیوں نے کہا ہے کہ وہ سینیٹ بل کی حمایت کرتے ہیں جس کے تحت عربی زبان نصاب کا حصہ ہوگی۔سروے میں پاکستان کے تمام صوبوں کے ایک سو اضلاع سے 1 ہزار 503 خواتین اور مردوں سے ان کی رائے حاصلی کی گئی تھی، جن میں دیہی اور شہری علاقوں کے لوگ شامل تھے۔سروے  6 سے 27 فروری کے درمیان کیا گیا تھا۔ 

گیلپ سروے

مزید :

صفحہ آخر -