ڈائریکٹوریٹ جنرل پرفارمنس آڈیٹنگ ونگ کے زیراہتمام بین الاقوامی تربیتی پروگرام 

  ڈائریکٹوریٹ جنرل پرفارمنس آڈیٹنگ ونگ کے زیراہتمام بین الاقوامی تربیتی ...

  

لاہور(خصوصی رپورٹ) ڈائریکٹوریٹ جنرل پرفارمنس آڈیٹنگ ونگ کے زیراہتمام 105 ویں مربوط بین الاقوامی تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ 3 ہفتے تک جاری رہنے والے پروگرام میں دنیا کے 14 اعلیٰ آڈٹ انسٹی ٹیوشنز نے حصہ لیا۔ 105 ویں مربوط بین الاقوامی تربیتی پروگرام کا زوم کے ذریعے انعقاد کیا گیا۔ پروگرام میں پاکستان، کویت، زیمبیا، ترکی، یمن، مالدیپ، چین، اومان، بنگلہ دیش، جمہوریہ کرغزستان، نیپال، تھائی لینڈ، بوٹسوانا اور یوگنڈا کے 42 شرکاء نے حصہ لیا۔ آڈیٹر جنرل آف پاکستان جاوید جہانگیر نے پروگرام کا افتتاح کیا اور اس کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے تربیتی پروگرام میں شریک اعلیٰ آڈٹ انسٹی ٹیوشنز کے سربراہان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام اعلیٰ آڈٹ انسٹی ٹیوشنز کے باہمی تعاون اور اشتراک کی عمدہ مثال ہے۔ ڈائریکٹر جنرل، ڈائریکٹوریٹ جنرل پرفارمنس آڈٹ ونگ محمد سمیع اللہ ٹیپو نے زوم کے ذریعے پروگرام میں حصہ لینے والے 14 ممالک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بدلتے دور کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے آڈٹ مینجر کو تعمیلی معاملات سے آگے کا سوچنا ہوگا اور نئے رجحانات کیلئے منفرد تکنیک اور نئے وسائل پر توجہ دینا ہوگی۔ عزم، جذبہ، پیشہ ورانہ سکلز اور نالج آڈیٹر اور آڈینی دونوں کو درست سمت میں چلا سکتی ہے تاکہ وہ ریاستی وسائل کو مؤثر انداز میں حاصل اور استعمال کرکے مشترکہ مقصدکیلئے اپنی خدمات فراہم کرسکیں اور اسی تناظر میں تمام سٹیک ہولڈرز سے گورننس اور خدمات میں بہتری ممکن ہے۔ 

 تربیتی پروگرام 

مزید :

صفحہ آخر -