عثمان بزدارکا خواتین کے حقوق کے تحفظ کے عالمی دن کے موقع پر پیغام 

     عثمان بزدارکا خواتین کے حقوق کے تحفظ کے عالمی دن کے موقع پر پیغام 

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ خواتین کی عزت و احترام ہماری سماجی، معاشرتی اور مذہبی اقدار کا حصہ ہے۔ خواتین کو جو حقوق دین اسلام میں دیئے گئے، مغرب اس کا تصور بھی نہیں کرسکتا۔ اللہ تعالیٰ نے ماں، بیٹی اور بہن جیسے عظیم اور خوبصورت رشتوں کا امین بنا کر عورت کو تقدس و احترام دیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے خواتین کے حقوق کے تحفظ کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ خواتین پاکستان کی آبادی کا تقریباً50 فیصد ہیں۔ خواتین کی عملی میدان میں شمولیت کے بغیر کوئی معاشرہ یا قوم ترقی نہیں کرسکتی۔ ماضی کی حکومتوں نے خواتین کو قومی دھارے میں شامل کرنے کیلئے کوئی مثبت اقدام نہیں اٹھایا۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت خواتین کو قومی دھارے میں شامل کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ خواتین کو عملی میدان میں آگے بڑھنے کیلئے برابری کے مواقع دیئے ہیں اورانہیں بااختیار بنایا ہے۔ ملازمت پیشہ خواتین کو سماجی طور پر خودمختار بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے بھر میں 187 ڈے کیئر سینٹرز قائم کئے گئے ہیں۔گزشتہ برس 7 نئے ڈے کیئر سینٹرز کا افتتاح کیا گیا اور ملازمت پیشہ خواتین کیلئے ہاسٹل کی سہولت مہیا کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں زچہ وبچہ کو معیاری علاج معالجے کیلئے نئے ہسپتال بنائے جارہے ہیں۔ 

پیغام

مزید :

صفحہ آخر -