میانمار،فوجی بغاوت کیخلاف مظاہرے  جاری،آج ہڑتال کا اعلان

  میانمار،فوجی بغاوت کیخلاف مظاہرے  جاری،آج ہڑتال کا اعلان

  

ینگون (مانیٹرنگ ڈیسک) میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف منڈالے شہر میں تاریخی مظاہرہ،ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔ ینگون میں فورسز نے کئی کارکنوں کو گھروں سے گرفتار کرلیا۔ سب سے بڑی سیاسی جماعت کا سیاسی کارکن فورسز کی حراست میں دم توڑ گیا۔منڈال میں شہریوں نے ڈکٹیٹرشپ کے خلاف نعرے لگائے اور گرفتار سیاسی رہنماؤں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ پلے کارڈز پر فوجی بغاوت کے خلاف نعرے درج تھے۔ملک بھر کی یونینز نے پیر کو ملک گیر ہڑتال کی کال دے دی ہے۔

میانمار مظاہرے

مزید :

صفحہ آخر -