گرمی بڑھنے سے پہلے ہی  کراچی میں لوڈشیڈنگ بڑھ گئی

 گرمی بڑھنے سے پہلے ہی  کراچی میں لوڈشیڈنگ بڑھ گئی

  

 کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)گرمی بڑھنے سے پہلے کراچی میں لوڈشیڈنگ بڑھ گئی، چھٹی کے روز بھی کئی علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی۔لیاقت آباد سی ون ایریا، نارتھ ناظم آباد بلاک ایس اور گلستان جوہر بلاک 13 میں صبح صبح بجلی جانے سے شہریوں کی نیندیں خراب ہوگئیں۔ ڈی ایچ اے فیز 8 میں رات ڈھائی بجے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی، صارفین کا کہنا ہے کہ ہفتے بھر مرمت کے نام پر بجلی بند کی جاتی ہے۔ترجمان کیالیکٹرک کاکہنا ہے کہ تکنیکی وجوہات پرکچھ جگہوں پربجلی کی فراہمی متاثرہوسکتی ہے، بجلی چوری والے علاقوں سے فالٹس کی شکایات آتی ہیں، فالٹس کی بروقت درستگی کے لیے ٹیمز 24 گھنٹے فیلڈ میں موجود ہیں۔

لوڈشیڈنگ

مزید :

صفحہ آخر -