پی ٹی آئی کے سیاسی غنڈوں کی پوری دنیا میں مذمت ہو رہی ہے،احسن اقبال 

پی ٹی آئی کے سیاسی غنڈوں کی پوری دنیا میں مذمت ہو رہی ہے،احسن اقبال 

  

نارووال(این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے سیاسی غنڈوں نے جو ہلڑ بازی اور جو بدمزگی کی ہے اس کی پوری دنیا میں مذمت ہو رہی ہے،پاکستان کی جمہوریت اور سیاست سے ایسے غیر مہذب،غیر انسانی اور غیر جمہوری رویوں کو ہمیشہ کے لیے ختم کیا جائے، پاکستان کی تاریخ میں کبھی سیاسی کارکنوں نے خواتین کے ساتھ زیادتی،تشدد اور ان کی چادر پر حملہ نہیں کیا جس طرح پی ٹی آئی کے غنڈوں کل اسلام آباد میں کرنے کی کوشش کی ہے۔نارووال میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ میں سمھجتا ہوں کے عمران نیازی نے ایک سپورٹس مین ہوتے ہوئے اپنے کارکنوں کو اچھی تعلیم دیں گے لیکن انہوں نے ایک نفرت انگیز اور تشدد پر یقین رکھنے والی کھیپ تیار کی ہے انہی لوگوں کے ساتھ 2014میں عمران نیازی نے پارلیمنٹ،پاکستان ٹیلی ویشن پر حملہ کیا تھا جس طرح ٹرمپ کے حمایتیوں نے واشنگٹن ڈی سی پر حملہ کیا تھا  اور اسی طرح کل بھی اراکین اسمبلی پر ایک خاتون رکن اسمبلی پر ہاتھ اٹھا کے تشدد کر کے انہوں نے تمام اخلاقی،جمہوری اور قانونی حدیں پار کردی ہیں۔احسن اقبال کا کہنا تھا کے میں پی ٹی آئی کے قائدین کو بتانا چاہتا ہوں کے اگر انہوں نے اس طرح کے رویے نہ روکے تو پھر مسلم لیگ ن کے کارکن بھی بھپر جائیں گے ہم نہیں چاہتے کے پاکستان جو اندرونی طور پر پہلے ہی بہت ناساز حالات سے گزر رہا ہے یہ فساد اور یہ لڑائی پاکستان کی گلیوں، محلوں اور قصبوں کے اندر پھیل جائیں۔

احسن اقبال 

مزید :

صفحہ آخر -