ڈاکوؤں کی گھروں میں لوٹ مار، متعدد شہری بھی لٹ گئے، موٹر سائیکلیں گاڑیاں چوری

  ڈاکوؤں کی گھروں میں لوٹ مار، متعدد شہری بھی لٹ گئے، موٹر سائیکلیں گاڑیاں ...

  

 لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتوں کے دوران ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، زیورات،کاریں اور موٹر سائیکلوں سمیت دیگر قیمتی سامان سے محروم کردیا تفصیلات کے مطابق ڈیفنس سی کے علاقے میں تنویر کے گھر 3 مسلح ڈاکو گھس کر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 5 لاکھ روپے نقدی، زیورات اور موبائل لے گئے،جوہر ٹاؤن میں مسلح ڈاکو متین احمد کے گھر میں گھس کر 3لاکھ 60 ہزار روپے لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ شالیمار میں مسلح ڈاکو سرمد سے 2 لاکھ روپے مالیت کی نقدی و زیورات، گلشن راوی میں ڈاکوؤں نے الماس سے 1 لاکھ 65 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون، کوٹ لکھپت میں ڈاکوؤں نے آصف سے 1لاکھ 10 ہزار روپے نقدی، مزنگ میں ڈاکوؤں نے عزیز الرحمان  سے 1لاکھ 75 ہزار روپے نقدی و موبائل، قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں ڈاکوؤں نے نعمان سے 65 ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل،داتا دربار میں حمید سے 34ہزار 8 سو روپے مالیت کی نقدی و موبائل لوٹ لیے گئے برکی میں نواز، شادمان میں ذوالفقار، شاہدرہ ٹاؤن میں نواز کی گاڑیاں جبکہ ماڈل ٹاؤن میں جنید، لیاقت آباد میں عدنان، غازی آباد میں حنیف،سمن آباد میں زبیر اور، بھاٹی گیٹ سے اسد کی موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید :

صفحہ آخر -