دوحا،زلمے خلیل زاد کی طالبان مذاکراتی ٹیم سے ملاقات

 دوحا،زلمے خلیل زاد کی طالبان مذاکراتی ٹیم سے ملاقات

  

دوحا (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد نے طالبان مذاکراتی ٹیم سے ملاقات کی ہے۔قطر کے دارالحکومت دوحا میں ہونے والی ملاقات میں معاہدے پرعمل درآمد سے متعلق بات ہوئی۔امریکی اخبار نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ زلمے خلیل زاد نے افغانستان میں عبوری حکومت بنانے کیلئے افغان اور طالبان رہنماؤں کی عظیم الشان کانفرنس کا آئیڈیا پیش کیا ہے۔دوسری جانب طالبان کے ترجمان محمد نعیم نے کہا ہے کہ گزشتہ روز زلمے خلیل زاد نے دوحا میں طالبان مذاکراتی ٹیم سے ملاقات کی جس میں معاہدے پرعمل درآمد اورمفاہمت کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

زلمے خلیل زاد

مزید :

صفحہ آخر -