آل پاکستان ورکرز کنفیڈریشن کے زیراہتمام محنت کش عورت مارچ

  آل پاکستان ورکرز کنفیڈریشن کے زیراہتمام محنت کش عورت مارچ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) محنت کش عورتوں کے عالمی دن کی مناسبت سے بختیار لیبرہال لاہور میں آل پاکستان ورکرزکنفیڈریشن کے زیراہتمام ایک کانفرنس منعقد کی گئی بعد ازاں لیبر ہال سے لکشمی چوک تک محنت کش عورت مارچ کیا۔  اس موقع پر مقررین نے محنت کش خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے اس کی تاریخ پر  روشنی ڈالی  ان محنت کش خواتین رہنماؤں کی جدوجہد کو سلام پیش کیا جس کے نتیجے میں یونین سازی کا حق، اوقات کار  آٹھ گھنٹے کئے جانا ممکن ہوسکا - پاکستان میں محنت کشوں کی موجودہ صورت حال کو اْجاگر کرتے ہوئے مطالبہ کیاگیا جنس کی بنیاد پر تمام ا متیازات کو ختم کیا جائے زندگی کے تمام شعبوں میں عورتوں کو برابر نمائندگی دی جائے۔ عورتوں اور مردوں کو یکساں معیاری تعلیم، صحت اور  روزگار کے مواقع دیئے جائیں۔ اس موقع پر خورشیداحمد جنرل سیکرٹری، روبینہ جمیل صدر، غلام فاطمہ، زاہدہ اختر اور  عامرہ نے خطاب کرتے ہوئے خواتین کی وطن عزیز کی آزادی اور ترقی میں خدمات کو سراہا۔